ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹرین حادثات میں سی آر پی ایف جوان سمیت دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں سی آر پی ایف جوان سمیت دو افراد ہلاک

Sat, 18 Jun 2016 12:16:57  SO Admin   S.O. News Service

پھگواڑہ ؍پنجاب، 17؍جون(آئی این ایس انڈیا )یہاں الگ الگ ٹرین حادثات میں ایک سی آر پی ایف جوان سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔جموں میں تعینات 28سالہ ایک سی آر پی ایف جوان، رن سنگھ اتر پردیش کے اپنے آبائی گاؤں مین پوری سے چھٹیاں مناکر ڈیوٹی پر واپس آ رہا تھا۔پھگواڑہ ریلوے اسٹیشن کے جی آر پی انچارج گربھیج سنگھ نے آج کہا کہ وہ جموں جانے والی ٹاٹا- موری ایکسپریس سے سفر کر رہا تھا۔اسی دوران وہ ایک مقامی ریلوے اسٹیشن پر پانی پینے کے لیے ٹرین سے نیچے اترا تھا۔گربھیج نے بتایا کہ چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں سنگھ کی موت ہو گئی۔دوسرے واقعہ میں، سنتوکھ پورہ کے 40سالہ رہائشی وجے کمار کی موت یہاں کے شکتی نگر کے قریب ایک دوسرے ٹرین حادثے میں ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سول اسپتا ل میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: